رامپور: بھارتی ریاست اتر پردیش میں ضلع رامپور میں کوسی دریا کے پل کے قریب مسافر بردار ٹرین پٹری سے اتر گئی ۔ حادثے میں قریب 20 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابقبھار ت میں میرٹھ سے لکھنؤ آ رہی سپرفاسٹ راجران ایکسپریس کے آٹھ ڈبے آج صبح پٹری سے اتر گئے ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ کیشو کمار چودھری کے مطابق میرٹھ سے وایا مرادآباد ہوکر لکھنو جارہی 12454 راجران? ایکسپریس صبح قریب آٹھ بجکر پانچ منٹ پر مرادآباد کے مونڈاپانڈے اسٹیشن سے جیسے ہی پار ہوئی رامپور سے تقریباً پانچ کلومیٹر دور کوسی دریا کے پل کے قریب ٹرین کے انجن سے تیسری بوگی کے بعد آٹھ ڈبے پٹری سے اتر گئے۔
بھارت میں مسافر بردار ٹرین پٹری سے اتر گئی، 20 افراد زخمی
07:22 PM, 15 Apr, 2017