میرا نے ماہرہ خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

میرا نے ماہرہ خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

07:20 PM, 15 Apr, 2017

لاہور: شوبز انڈسٹری میں اداکاروں اور اداکاراؤں کے درمیان ذاتی چپقلش معمول کی بات ہے لیکن اداکارہ میرا اور ماہرہ خان کے درمیان لفظی جنگ طول پکڑتی جارہی ہے اور اب میرا نے ایک اور بڑا دعویٰ کیا ہے۔

اپنے ایک  انٹرویو میں میرا نے دعویٰ کیا کہ میں نے سب سے پہلے پاکستانی اداکاراؤں کے لیے بالی ووڈ کے دروازے کھولے تھے اور مجھے بھی بھارت میں بڑی مقبولیت  ملی تھی جو آج بھی برقرار ہے لیکن ماہرہ خان کو ضرورت سے زیادہ میڈیا کوریج دی جارہی ہے۔ انہوں نے ماہرہ خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اگر شاہ رخ خان کے مدمقابل فلم “رئیس” میں مجھے کاسٹ کیا جاتا تب بھی فلم اتنی ہی کامیاب ہوتی جتنی ماہرہ خان کے ساتھ ہوئی ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی بھی تعریف کرنے میں کنجوسی سے کام نہیں لیا اور میں ہمیشہ سے ہی فن کی قدر دان رہی ہوں  جب کہ ایک سوال کے جواب میں میرا نے کہا کہ بھارت میں کسی بھی اچھے پراجیکٹ کی پیش کش ہوئی تو ضرور کام کروں گی  اور مہیش بھٹ سے آج بھی اچھے مراسم قائم ہیں۔

مزیدخبریں