دیپیکا پڈوکون کی طبعیت اچانک خراب ہونےکےباعث ان کی فلم پدماوتی کی عکسبندی تاخیرکاشکار

دیپیکا پڈوکون کی طبعیت اچانک خراب ہونےکےباعث ان کی فلم پدماوتی کی عکسبندی تاخیرکاشکارہوگئی

06:51 PM, 15 Apr, 2017

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی طبعیت اچانک خراب ہونےکےباعث ان کی فلم پدماوتی کی عکسبندی تاخیرکاشکارہوگئی۔بالی ووڈ میں سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم پدماوتی کے مسائل ختم ہوتے دکھائی نہیں دے رہے ہیں جہاں ایک جانب فلم متعدد مسائل کے باعث کچھ عرصے سے بہت سست روی کا شکارہے۔

اس سے قبل فلم کے اداکارشاہد کپور اوررنویر سنگھ کے درمیان جھڑپ کی خبریں بھی آرہی تھیں لیکن اب فلم کی مرکزی اداکارہ دپیکا پڈوکون ہی بیمارپڑگئی ہیں۔دپیکا پڈوکون فلم پدماوتی کی شوٹنگ کے لیے بھاری بھرکم کپڑے پہن رہی تھیں جس کے باعث ان کی گردن اورکمرمیں شدید تکلیف ہوگئی۔ ڈاکٹروں کی جانب سے انہیں کچھ روز کے لیے بالکل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے جس کے پیش نظر فلم کی شوٹنگ روک دی گئی ہے ۔

مزیدخبریں