اسلام آباد: مشعال خان قتل کے خلاف ہونے والا احتجاج بدنظمی کا شکار ہو گیا۔ مظاہرین نے پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری کو خطاب کرنے سے روک دیا ۔مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی مشعال خان کے قتل پر اپنی پالیسی واضح کرے۔
واضح رہے گزشتہ دنوں عبدالولی خان یونیورسٹی میں مشتعل طلبا نےمشعال خان کو قتل کر دیا تھا۔ مشعال خان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مشعال کی موت گولی لگنے سے ہوئی ہے۔ مقتول کے جسم پر 2 گولیوں کے نشان ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایف آئی آر میں نامزد مزید ملزمان کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔