ثمینہ پیرزادہ نے غیرمعیاری فلموں سے دوری اختیار کرتے ہوئے کئی پروڈیوسرز کو انکار کردیا

ثمینہ پیرزادہ نے غیرمعیاری فلموں سے دوری اختیار کرتے ہوئے کئی پروڈیوسرز کو انکار کردیا

ثمینہ پیرزادہ نے غیرمعیاری فلموں سے دوری اختیار کرتے ہوئے کئی پروڈیوسرز کو انکار کردیا

لاہور: حال ہی میں ثمینہ پیرازدہ کو مختلف پروڈیوسروں اورہدایتکاروں کی جانب سے فلموں میں کام کی پیشکش کی گئی ہیں لیکن انھوں نے بہت سی فلموں میں کام سے معذرت کرلی ہے۔

ثمینہ پیرازادہ کا کہنا ہے کہ میں نے جب ماضی میں کام کیا تھا تواس وقت بھی یہی اصول بنایا تھا کہ میں معیاری اسکرپٹ اور اچھی ٹیم کے ساتھ کام کرتی تھی اور اب بھی یہی کر رہی ہوں۔ اگرچہ میں اب بھی فلموں میں کام کررہی ہوں لیکن میں ہرکسی کی فلم میں کام نہیں کرسکتی اور اس کے لیے کسی کو ناراض ہونے کی ضرروت بھی نہیں ہے۔