رباط : پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق اور پارٹنر فلورین میر جیا مراکش مینز ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ۔
کوارٹر فائنل میں انہیں واک اوور مل گیا تھا، فائنل فور مرحلے میں فورتھ سیڈ اعصام اور فلورین کو سیکنڈ سیڈاسپینش جوڑی کے ہاتھوں شکست ہوئی، پہلے سیٹ میں حریف پلیئرز نے (11/9)7-6 سے کامیابی پائی، اعصام اور فلورین نے دوسرے سیٹ کو ٹائی بریکر پر ہی جیت کر حساب برابر کیا، سکور (7/4)7-6 رہا، تیسرے اور فیصلہ کن سیٹمیں بازی 10-4 سے سپینش پلیئرز کے نام رہی۔