کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ عدالتی حکم کے مطابق بیرون ملک سفر کے لیے ڈاکٹر عاصم کو 20 لاکھ روپے جمع کرانے ہوں گے جبکہ وہ صرف دو ہفتوں کے لیے بیرون ملک جا سکیں گے۔
عدالت نے تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر ڈاکٹر عاصم دو ہفتوں میں واپس نہ آئے تو ضیاالدین اسپتال ضبط کر لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ میڈیکل بورڈ نے انہیں ریڑھ کی ہڈی کی سرجری کے لیے بیرون ملک جانے کی تجویز دی تھی لہذا انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں