ممبئی: بالی ووڈ کی ڈرٹی گرل ودیا بالن نے فلم’’ بیگم جان ‘‘ کے ایک سین میں ساتھی اداکارہ مشتی چکروتی کو تھپڑ رسید کیا اور انہیں گھسیٹتے ہوئے لے جانے لگیں تاہم سین کی عکسبندی کے دوران اداکارہ زار و قطار رونے لگیں۔
بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن فلموں میں سخت جان عورت کے کردار میں نظر آتی ہیں لیکن حقیقی زندگی میں ایک جذباتی انسان ہیں جو کسی کو تکلیف میں نہیں دیکھ سکتیں جس کا مظاہرہ اس وقت دیکھنے میں آیا کہ جب فلم ’’بیگم جان‘‘ کی شوٹنگ کے دوران انہیں ایک سین کی عکسبندی کے لئے ساتھی اداکارہ مشتی چکروتی کو تھپڑ رسید کرنا تھا۔