لاہور: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لیگی کارکنوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایک فرد کے مسائل کو مقامی سطح پر حل کیا جا سکتا ہے۔ پیر کو اسلام آباد میں رضا ربانی کے گھر جاؤں گا۔ رضا ربانی کی اسحاق ڈار سے اچھی دوستی ہے انھیں بھی ساتھ لیکر جائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا سی پیک منصوبے مکمل ہونے سے مزید بیرونی سرمایہ کاری آئیگی۔ پاناما کا فیصلہ آئے گا اور قوم کے سامنے آئے گا جبکہ نواز شریف وزیر اعظم کے عہدے پر رہیں گے۔
اس سے پہلے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے چیئرمین سینٹ کو فون کیا اور ان کے موقف کی حمایت کی۔ چئیرمین سینٹ نے اسپیکر کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ اسپیکر اور چیئرمین سینٹ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پارلیمنٹ بالادست ہے۔
ادھر ریلوے کے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے بھی امید ظاہر کی ہے کہ حکومت چیئرمین سینیٹ کو منا لے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومتی اداروں کی جانب سے سینیٹ یا قومی اسمبلی میں سوالات کے جواب نہ آنا افسوس ناک ہے جس سے وزرا کو شرمندگی ہوتی ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف نے چیئرمین سینیٹ کے معاملے قائد ایوان راجہ ظفر الحق اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں