لاہور: سابق وفاقی سیکرٹری اور ادیب مختار مسعود انتقال کر گئے۔ سابق وفاقی سیکرٹری اور ادیب مختار مسعود کا انتقال صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہوا۔ ان کی نماز جنازہ آج رات ساڑھے 8 بجے جامع مسجد شادمان 2 میں ادا کی جائے گی۔
مختار مسعود نے گرایجویشن کی ڈگری علی گڑھ یونیورسٹی سے حاصل کی اور آزادی کے بعد وہ پاکستان آ گئے تھے۔ انہوں نے سفر نصیب، آواز دوست اور لوح ایام لکھیں جو اردو نثر کا شاندار نمونہ قرار پائیں۔
مختار مسعود نے بطور بیورو کریٹ اپنی ذمہ داریاں بھی نبھائیں اور اہم عہدوں پر کام کرتے رہے۔ 91 سالہ مختار مسعود کچھ عرصے سے علیل تھے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں