فلم ’’بیگم جان ‘‘کی نمائش پر پابندی سے متعلق کافی افسردہ ہوں,مہیش بھٹ

فلم ’’بیگم جان ‘‘کی نمائش پر پابندی سے متعلق کافی افسردہ ہوں,مہیش بھٹ

04:17 PM, 15 Apr, 2017

ممبئی: بھارتی ہدایتکار مہیش بھٹ کی فلم ’’بیگم جان ‘‘میں ودیا بالن نے مرکزی کردار کیا ہے اور فلم آج بھارت سمیت دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جانی ہے لیکن فلم کو پاکستان میں نمائش کی اجازت نہیں ملی جس نے ہدایتکار کو افسردہ کردیا ہے۔

مہیش بھٹ کا کہنا تھا کہ میں نے پاکستان سنسر بورڈ سے کوئی بھی فیصلہ لینے سے پہلے فلم کو ایک بار دیکھنے کی درخواست کی تھی لیکن ڈسٹری بیوٹرز نے فلم کی نمائش پر پابندی سے متعلق آگاہ کیا ہے جس پر کافی افسردہ  بھی ہوں۔

مزیدخبریں