وزیراعظم نے مشعال خان کے قتل کا نوٹس لے لیا

03:55 PM, 15 Apr, 2017

اسلام آباد: ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے مرادن میں عبدالولی خان یونیورسٹی میں طالب علم کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی۔

ان کا مزید کہنا تھا قانون ہاتھ میں لینے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے اور ملزمان کو قانون کٹہرے میں لایا جائے گا۔

واضح رہے گزشتہ دنوں عبدالولی خان یونیورسٹی میں مشتعل طلبا نےمشعال خان کو قتل کر دیا تھا۔ مشعال خان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مشعال کی موت گولی لگنے سے ہوئی ہے۔ مقتول کے جسم پر 2 گولیوں کے نشان ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایف آئی آر میں نامزد مزید ملزمان کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں