وسیم اکرم نے پاکستانی ٹکیسی سروس کریم کو بطور سی ای او جوائن کرلیا

03:27 PM, 15 Apr, 2017

نیوویب ڈیسک

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستان میں ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی کمپنی کریم کو بطور سی ای او جوائن کرلیا ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں اور افوہوں کے مطابق پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے کریم کیساتھ بطور سی ای او منسلک ہو گئے ہیں۔تاہم ابھی تک کریم انتظامیہ اور  وسیم اکرم کی جانب سےاس خبر کی تصدیق کی گئی ہے  اور نہ ہی تردید آئی ہے۔ پاکستان کی ایک ویب سائٹ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وسیم اکرم اور کریم انتظامیہ کے درمیان اس ضامن میں باقاعدہ معاہدہ طے پا چکا ہے اور وسیم اکرم نے کنٹرکٹ بھی سائن کرلیا ہے۔

ویب سائٹ کا مزید کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے پاکستان میں  کریم کے مالک جنید نے وسیم اکرم کی صلاحیتوں اور قابلیت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں یہ آفر پیش کی ہو۔تاہم وسیم اکرم کے لئے یہ پوزیشن اعزازی ہی ہوگی کیونکہ وسیم اکرم اپنے معمول کے شیڈول سے ہٹ کر یہ ذمہ داریاں روز نہیں نبھا سکیں گے۔

مزیدخبریں