کرشمہ کپور کے سابق شوہر دوسری شادی کے بندھن میں بندھ گئے

01:23 PM, 15 Apr, 2017

ممبئی:کرشمہ کپور کا شمار بالی ووڈ کی معروف اداکاراﺅں میں ہوتا ہے اور کئی ایسی فلمیں ہیں جو آج بھی شائقین کے دلوں پر راج کرتی ہیں ۔کپور خاندان کی اس صاحبزادی کی اپنی سابق شوہر سنجے کپور کے ساتھ اپریل 2016میں علیحدگی ہو گئی تھی ۔دونوں کے درمیاں کافی عرصہ تک اختلافات خبروں کی زینت بنے رہے ۔قریبی دوستوں اور خاندان کے لاکھ کوششوں کے باوجود یہ رشتہ قائم نہ رہ سکا اور بالاخر دونوں میں طلاق ہو گئی اور اب سنجے کپور نے امریکن انڈین بزنس مین کی سابقہ بیوی پریا سے شادی کر لی ہے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریا اور سنجے کپور پچھلے 5سال سے دوست تھے اور اب دونوں نے گزشتہ روز شادی کر لی ہے ۔رپورٹس کے مطابق فی الحال ایک چھوٹی سی تقریب میں یہ رشتہ قائم کیا گیا لیکن شادی کی اصل تقریب امریکہ میں ہو گی۔

مزیدخبریں