پاکستان کے چاروں صوبوں کو ملانے والی ٹرین جعفر ایکسپریس چل پڑی

12:26 PM, 15 Apr, 2017

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ: پاکستان کے چاروں صوبوں کو ملانے والی  ٹرین کوئٹہ سے چل پڑی۔ پشاور جانے کے لیے جعفر ایکسپریس کو کوئٹہ سے  دھوم دھام سے روانہ کیا گیا ۔راولپنڈ ی سئے کو ئٹہ کے درمیان چلنے والی جعفر ایکپریس کے سفر کو پشاورتک بڑھا دیا گیا۔ ڈی ایس ریلو ئے عامر علی بلو چ نے افتتاع کر کیا ۔

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے ڈی ایس ریلو ے کا کہنا تھا کہ افتتاع کے بعد ٹرین چاروں صو بوں کے ساتھ منسلک ہو گی ،جس سے عوام کو سہو لیات میسر ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلو ے ٹرینوں پر خصوصی تو جو دے ری ہیں ،جلد چین سے نئے انجن منگو ائی جا ئےں گے ۔اس موقع پر پشاور جانے والے مسا فر انتہا ئی خوش دکھا ئی دیئے۔ ڈی ایس ریلوے ن کو ئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین کے افتتا ع سے ریلو ے کے آمدن میں اضا فہ ہو گا اس کے ساتھ ساتھ کو ئٹہ ریلو ے اسٹیشن کی تزین آرائش کا کام بھی جلد شروع کیا جا ئے ۔

مزیدخبریں