عمران خان کی جھاڑ ابھی تک نہیں بھولا:شاہ رخ

عمران خان کی جھاڑ ابھی تک نہیں بھولا:شاہ رخ

ممبئی: شاہ رخ خان کا شمار بولی وڈ کے نامور اداکاروں میں ہوتا ہے اور شایدکبھی کسی نے سوچا ہو کہ کنگ خان کو بھی کوئی ڈانٹ سکتا ہے ا ور پھر یہ تصور تو محال ہے کہ بطور فین شاہ رخ کو کوئی جھاڑ پلا سکتا ہے لیکن ایک ایسی شخصیت بھی ہے جس نے کنگ خان کو جھاڑ پلادی۔یہ اس زمانے کی بات ہے جب آٹو گراف کا زمانہ تھا اور سیلفی نام کی کوئی چیز نہیں تھی۔


تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان وہ شخصیت ہیں جنہوں نے بالی وڈ کنگ کو جھاڑا تھا۔ ایک انٹرویو کے دوران شاہ رخ خان نے بتایا کہ ایک مرتبہ بھارت میں کرکٹ کا میچ جاری تھا اور اس مرتبہ وہ گراونڈ سے باہر باونڈری پر کھڑئے ہوئے تھے کہ عمران خان آوٹ ہوگئے۔ آوٹ ہونے کے بعد وہ واپس پویلین جارہے تھے کہ کنگ خان ان سے آٹو گراف لینے کے لیے آگے بڑھے جس پر عمران خان نے ان کو شدید غصے میں جھاڑ پلا دی۔