چھٹی مردم شماری، 63 اضلاع میں خانہ و مردم شماری کا پہلا مرحلہ مکمل

11:27 AM, 15 Apr, 2017

لاہور: سندھ، پنجاب، کے پی اور بلوچستان کے 63 اضلاع میں فوج کے جوانوں کے ہمراہ مردم شماری کے عملہ نے گھر گھر جا کر خانہ و مردم شماری کی۔ اس دوران 2 افسوسناک واقعے بھی پیش آئے۔ لاہور بیدیاں روڈ پر ملک دشمنوں نے مردم شماری ٹیم پر وار کیا۔

خیبر پختونخواہ میں بھی دہشتگردوں نے مردم شماری ٹیم پر حملہ کیا تاہم ملک بھر میں فوجی جوانوں اور دیگر عملہ نے جواں مردی سے فرائض سر انجام دیئے۔

مردم شماری کا دوسرا مرحلہ 25 اپریل کو شروع ہو گا جو 25 مئی تک جاری رہے گا۔ واضح رہے مردم شماری کا پہلا مرحلہ 15 مارچ سے شروع ہوا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں