ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار ایک سو 90 میگا واٹ ہو گیا

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار ایک سو 90 میگا واٹ ہو گیا

لاہور: گرمی بڑھتے ہی شہریوں کے لئے بجلی کا شارٹ فال بھی وبال بن گیا۔ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار ایک سو 90 میگاواٹ ہو گیا ہے۔ بجلی کی پیداوار 12 ہزار 9 سو 50 میگا واٹ جبکہ طلب 17 ہزار ایک سو 40 میگاواٹ ہے۔

ذرائع وزارت پانی و بجلی کے مطابق شہری علاقوں میں 8 اور دیہی علاقوں میں 14 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ اس وقت ہائیڈرل ذرائع سے 2 ہزار ایک سو 50 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔

سرکاری تھرمل پاور پلانٹ 2 ہزار 6 سو میگا واٹ جبکہ نجی بجلی گھر 8 ہزار 2 سو میگاواٹ پیدا کر رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں