جنگ کا خطرہ منڈلانے لگا،شمالی کوریا نے امریکا کو سخت وارننگ دے دی

10:31 AM, 15 Apr, 2017

پیانگ یانگ:شمالی کوریا نے اپنے راہنما کی 105سالگرہ پر ایک بڑی فوج پریڈ کا اہتمام کیا گیا اور شمالی کوریا کے راہنماوں نے اس موقع پر امریکا کو سخت وارننگ جاری کے کہ ہم کسی بھی طرح کی لڑائی کے لیے تیار ہیں،اس وقت یہ فواہیں گردش میں ہیں کہ شمالی کوریا ایٹمی تجربہ کرنے جا رہا ہے۔

ہفتے کی صبح شمالی کو ریا کے دارحکومت پیانگ یانگ میں ایک بڑی فوجی پریڈ منعقد کی گئی جس میں فوجی سازوسامان اور ہزارں فوجیوں نے حصہ لیا اس دوراں جنگی ترانے بجائے جائے رہے اور اپنے قومی راہنما کم جونگ کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

فوجی ماہرین کا کہنا ہے اس موقع پر شمالی کوریا نے خطے میں جاری کشیدگی کیوجہ اپنی فوجی طاقت کا مظاہرہ کیا اور اس موقع پر ایک جدید بین البراعظمی میزائل بھی نمائش کے لیے پیش کیا گیا جو ایک بہت بڑے ٹرک پر لدا ہوا تھا،اس میزائل کا تجربہ ابھی نہیں کیا گیا،ماہرین کا کہنا کہ یہ میزائل ایک نہ ایک دن امریکا کو نشانہ بنانے کے قابل ہو جائے گا۔
شمالی کوریا کے ایک اہلکار نے بتایا ہم نیوکلیائی حملے کے لیے تیار ہیں اور اس حملے کا جواب ہم اپنی مرضی سے دیں گئے۔اس موقع پر شمالی کوریا کے سربراہ فوجی پریڈ کا معائنہ کیا۔

شمالی کوریا نے امریکی حملے کی صورت میں جنوبی کوریا اور جاپان میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کرنے کا اعلان کردیا

چین بھی امریکی فوجی نقل و حرکت پر ناراض ہے ،چین نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے تنازع کو ہوا دینے والا فریق اس کی قیمت بھی چکائے گا ۔روس نے فریقین سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ۔

مزیدخبریں