صباءقمر کی بالی ووڈ فلم کے پہلے گانے کی ویڈیو ریلیز

12:11 AM, 15 Apr, 2017

لاہور: معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر لالی ووڈ کے بعد بالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھارہی ہیں۔ان کی پہلی بالی ووڈ فلم ”ہندی میڈیم‘ ‘ آئندہ ماہہ بڑے پردے کی زینت بنے گی ۔ فلم کا ٹریلر بھی رواں ماہ منظر عام پر آیا جس کو شائقین کی جانب سے کافی پسند کیا گیا ۔ تاہم اب فلم کے پہلے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔
سوٹ سوٹ کے بول پر مبنی اس پنجابی گانے کو گرو رندھاوا کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گانے کے لیرکس ارجن اور گرورندھاوا ہی نے ترتیب دیئے ہیں۔سکت چوہدری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں صبا قمر بھارت کے نامور اداکار عرفان خان کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔فلم 12مئی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

مزیدخبریں