ضمانت منظور،شعیب شاہین اڈیالہ جیل سے رہا

11:06 PM, 14 Sep, 2024

راولپنڈی :شعیب شاہین کی ضمانت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے منظور ہونے پر انہیں جیل سے رہا کیاگیا۔ شعیب شاہین تھانہ سنگجانی میں درج مقدمہ میں گرفتار تھے،انہیں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

عدالت نے تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں شعیب شاہین کی 1 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی تھی۔

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے ڈیوٹی جج طاہرعباس سپرا نے شیر افضل مروت، شعیب شاہین، شیخ وقاص اکرم، زین قریشی اور دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ پراسیکیوٹر راجا نوید نہیں آئے اس لیے سماعت ایک دن بعد ہو جائے گی جبکہ وکیل صفائی کا کہنا تھا ایم این ایز سب جیل میں ہیں لیکن شعیب شا ہین اور دیگر ورکرز تو جیل میں ہیں، مقدمے میں پولیس اہلکار کو مارنے کا ذکر ہے مگر ساتھ میڈیکل سرٹیفکیٹ موجود نہیں ہے۔

شعیب شاہین پر پستول کا الزام ہے مگر برآمدگی ایک ڈنڈے کی ہوئی ہے۔ جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا کہ ڈنڈے کی ریکوری کہاں لکھی ہوئی ہے؟ جس پر وکیل صفائی نے کہا کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں تفتیشی افسر نے بتایا کہ شعیب شاہین سے ڈنڈا ملا۔

مزیدخبریں