مخصوص نشستوں  کا کیس:  الیکشن کمیشن کی وضاحت کی درخواست تاخیری حربہ 

مخصوص نشستوں  کا کیس:  الیکشن کمیشن کی وضاحت کی درخواست تاخیری حربہ 

اسلام آباد:مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے میں  اکثریتی فیصلہ دینے والے سپریم کورٹ کے 8 ججز  نے وضاحت جاری کردی۔

چار صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی وضاحت کی درخواست تاخیری حربہ ہے، الیکشن کمیشن کی وضاحتی درخواست عدالتی فیصلہ پر عمل درآمد کے راستہ میں رکاوٹ ہے۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ فیصلے کی روشنی میں پارٹی سرٹیفکیٹ جمع کرانے والے پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار ہیں۔

سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلہ دینے والے ججوں نے وضاحت میں کہا ہے کہ 12 جولائی کے فیصلے میں کوئی ابہام نہیں ہے، سپریم کورٹ کا 12 جولائی کا شارٹ آرڈر بہت واضح ہے اور الیکشن کمیشن نے اس حکم کو غیر ضروری طور پر پیچیدہ بنایا ہے۔

سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی اور عمر ایوب کو سیکریٹری جنرل تسلیم کرچکا ہے۔ججز نے وضاحت کی کہ واضح معاملہ پیچیدہ بنانے، ابہام پیداکرنے کی کوشش مستردکی جاتی ہے، کمیشن کے ذریعے جاری فہرست محض انتظامی عمل ہے، مقصد تمام متعلقہ افراد کو معلومات اور سہولت فراہم کرنا ہے، قانونی طور پرپابندذمہ داری پوری کرنے میں ناکامی، انکارکے نتائج ہو سکتے ہیں لہٰذا الیکشن کمیشن ذمے داری فوری پوری کرے۔

مصنف کے بارے میں