اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام اس وقت قیدی نمبر 804 کے ساتھ نہیں کھڑے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاستانی عوام اس وقت قیدی نمبر 804 کے ساتھ نہیں کھڑے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے کارکن فتنہ اور جھوٹ کا مقابلہ کرتے ہیں۔رحیم یارخان سے نومنتخب ایم این اے نے نفرت ،گالم گلوچ کی سیاست کو شکست دی ہے۔پنجاب کی تنظیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، میرے سپاہی ہر فتنے کا مقابلہ کر سکتے ہیں، یہ وہ امیدوار ہیں جو آپ کو ہر پولنگ اسٹیشن کا فارم 45 دیکھا سکتے ہیں، پاکستان کی عوام اس وقت گالم گلوچ کی سیاست کے ساتھ نہیں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ خطرناک بیانات پر ردعمل آئے گا تو پی ٹی آئی پھر روئے گی۔انہوں نے کہاکہ موجودہ آرمی چیف جب ڈی جی آئی ایس آئی تھے تو خان صاحب کی کرپشن پکڑی تھی،جب اس کی کرپشن پکڑی گئی تو ڈی جی آئی ایس آئی کو عہدے سے ہٹا دیا ۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ قیدی نمبر 804 نے اپنی سیاست کو چمکنے کے لیے اور عدالتوں سے ریلیف لینے کےلیے ہر آئینی ادارے پر حملہ کیا ہے۔