کچلاک میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، دو اہلکار جاں بحق

02:59 PM, 14 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ: کچلاک میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔ اس دھماکے میں  دو اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ 

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوئے۔

 پولیس ذرائع  کے مطابق   دھماکے سے پولیس وین کو شدید نقصان پہنچا۔پولیس حکام کا بتانا ہے دھماکے کے بعد پولیس وین مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

مزیدخبریں