گورنرراج کے حق میں نہیں، نمبرز پورے ہوں گے تو ترمیمی بل منظور ہوگا:یوسف رضا گیلانی

12:51 PM, 14 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ   گورنرراج کے حق میں نہیں، نمبرز پورے ہوں گے تو ترمیمی بل منظور ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی  نے کہاکہ   گورنرراج کے حق میں نہیں، نمبرز پورے ہوں گے تو ترمیمی بل منظور ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے میرے او پر کیس بنایا آج ہم 2 ووٹ یہاں پر موجود ہیں اگر ہم جائیں گے تو وہ پاس ہوجائے گا، ہم نے دل بڑا رکھا ہوا ہے اور آج ہم ان کو ووٹ دینے جارہے ہیں تو اس لیے ہم نے اپنی ذات سے ہٹ کر ملک کا سوچنا ہے۔

یوسف رضا نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا بہت احترام کرتا ہوں، ہمارے ساتھ انہوں نے بہت کام کیا،مولانا کے ساتھ بہت دیرینہ تعلقات ہیں، ان کے بارے میں کوئی کمنٹس نہیں کروں گا۔

یوسف رضا گیلانی نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کے افغانستان سے مذاکرات بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ خارجہ امور سے متعلق پالیسی وفاق کا دائرہ اختیار ہے، علی امین گنڈاپور کے افغانستان سے متعلق بیان کو کوئی سنجیدہ نہیں لے رہا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال میں اگر عوام مطمئن ہے تو ہم بھی ان کے ساتھ ہیں۔

مزیدخبریں