کراچی کی ایریکا رابن پہلی  مس یونیورس پاکستان بن گئیں

کراچی کی ایریکا رابن پہلی  مس یونیورس پاکستان بن گئیں

کراچی: کراچی سے تعلق رکھنے والی ایریکا رابن  پہلی مس یونیورس پاکستان بن گئیں ۔

تاریخ میں پہلی بار ’مس یونیورس‘ کے مقابلے میں 5 پاکستانی حسینائوں نے حصہ لیا۔200 سے زائد امیدواروں سے 5 پاکستانی حسینائوں کا انتخاب ہوا تھا۔ 


اس مقابلے میں   کراچی سے تعلق رکھنے والی ایریکا رابن  پہلی مس یونیورس پاکستان بن گئیں ۔ لاہور کی حرا انعام، راولپنڈی کی جیسیکا ولسن، پنسلوانیا سے امریکی نژاد پاکستانی ملیکہ علوی اور پنجاب کی سبرینا وسیم بھی مقابلے میں شامل تھیں۔


ایریکا رابن کا مس یونیورس کا ٹائٹل جیتنے کے بعدکہنا تھا کہ وہ پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے کے لیے اس مقابلے کا حصہ بنی ہیں۔


واضح رہے کہ مس یونیورس پاکستان اس سال نومبر میں ایل سلواڈور میں ہونے والے عالمی مس یونیورس مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

مصنف کے بارے میں