گیس فیلڈ میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن:نظام بری طرح متاثر،گیس کی قلت کا خدشہ 

گیس فیلڈ میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن:نظام بری طرح متاثر،گیس کی قلت کا خدشہ 

کراچی:گیس فیلڈ میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوگیا ،اس سے گیس فراہمی کا نظام بری طرح متاثر ہوگئی۔  بریک ڈاؤن کی وجہ سے  سندھ میں گیس فراہمی کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا ہے اور گیس کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ 

سوئی سدرن گیس کے اعلامیہ کے مطابق کنڑ پساکی گیس فیلڈ میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا جس کی وجہ سے گیس پیداوار میں بڑی کمی ہونے سے سندھ میں محدود اوقات کیلئے گیس قلت کا خدشہ ہے۔

سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ گیس فیلڈ سے کراچی اور سندھ کو گیس فراہمی میں 100 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی ہے جبکہ نعمت بسل گیس فیلڈ میں بھی تکنیکی خلل کے باعث 20 ایم ایم سی ایف ڈی گیس پیداوار گھٹ گئی ہے۔


اعلامیہ کے مطابق  گیس فراہمی میں بڑی کمی سے سوئی سدرن سسٹم بری طرح متاثر ہے، گھریلو صارفین کو اولین ترجیح پر رکھتے ہوئے گیس لوڈ مینجمنٹ ہوگی۔

مصنف کے بارے میں