مونس الہٰی کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرنے کا فیصلہ

مونس الہٰی کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرنے کا فیصلہ

لاہور : سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر چودھری پرویزالٰہی کےبیٹےمونس الٰہی کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔وزارت داخلہ مونس الہیٰ کی گرفتاری کے لیے انٹر پول کو خط لکھ دیا ۔

ذرائع کے مطابق وزرات داخلہ نے ایف آئی اے کی سفارش پر سیکرٹری خارجہ آفس کو بھی  مراسلہ لکھ دیا ۔خط ایف آئی آر نمبر 16/2023, 18/2023  اینٹی منی لانڈرنگ سرکل لاہور میں درج مقدمے کا لکھا گیا۔

واضح رہے کہ چودھری مونس الہٰی اپنے والد کی حکومت ختم ہونے سے چند دن پہلے چارٹرڈ جہاز کے ذریعے بیرون ملک روانہ ہوگئے تھے اور اس وقت کے وہ بیرون ملک ہی ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں