کیرالہ میں نیپا وائرس کے کیسز میں اضافہ، 77 افراد ہائی رسک  پر 

04:22 PM, 14 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

کیرالہ:بھارتی ریاست کیرالہ میں نیپا وائرس کے کیسز کی تصدیق کے بعد 77 افراد ہائی رسک پر ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ میں نیپا وائرس کے کیسز کی تصدیق کے بعد 77 افراد ہائی رسک پر ہیں۔وزیر صحت کے مطابق نیپا وائرس کی تشخیص کے لیے 706 افراد کی کانٹیکٹ لسٹ ہے جن میں سے 77 افراد ہائی رسک ہیں اور ان میں 153 ہیلتھ ورکرز شامل ہیں جب کہ ہائی رسک پر رکھے جانے والے افراد میں وائرس کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی ہے۔


بھارتی ریاست کیرالہ میں نیپا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔بھارتی میڈیا کےمطابق کیرالہ کی وزیر صحت وینا جارج نے ریاست میں نیپا وائرس کے ایک اور کیس کی تصدیق کی ہے جس کے بعد کیرالہ میں وائرس کے کیسز کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔وزیر صحت نے بتایا کہ نجی ہسپتال کے 24 سالہ ہیلتھ ورکر میں نیپا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔وزیر صحت کے مطابق نیپا وائرس کی تشخیص کے لیے 706 افراد کی کانٹیکٹ لسٹ ہے


بھارتی میڈیا کےمطابق کیرالہ کی حکومت نے وائرس سے متعلق حفاظتی اقدامات کے لیے 19 کور کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق دماغ کو نقصان پہنچانے والے اس وائرس سے حال ہی میں 2 اموات ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 4 ہے۔


عالمی ادارہ صحت کے مطابق نیپا وائرس جانوروں سے لگنے والا ایک وائرس ہے جب کہ وائرس مضر کھانوں اور متاثرہ شخص سے بھی لگتا ہے، کبھی کبھار وائرس میں مبتلا شخص میں اس کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوتیں تاہم کبھی کبھار متاثرہ شخص کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے، یہ وائرس دماغ کو شدید نقصان پہنچاتا ہے۔

مزیدخبریں