اسلام آباد: پاکستان کے سینئر ترین صحافی سلیم صافی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈی جی آئی ایس لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو توسیع جبکہ فیصل نصیر کو بطور ڈی جی سی ہی کام کرنے کا کہہ دیا گیا ہے۔
سینئر صحافی سلیم صافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ خوش ہونےوالےخوشی منانے اورناراض ہونےوالےماتم کی تیاری کریں۔تمام بڑوں نےمتفقہ فیصلہ کرلیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم انجم کوملازمت میں توسیع دینےکافیصلہ کر لیا گیا ، اگلےسال بھی یونیفارمڈڈی جی آئی ایس آئی رہیں گے۔جبکہ جنرل فیصل نصیر بدستورڈی جی سی رہیں گے۔باضابطہ اعلان جلدہوجائے گا۔
خوش ہونےوالےخوشی منانے اورخفہ ہونےوالےماتم کی تیاری کریں۔تمام بڑوں نےمتفقہ فیصلہ کرلیا۔ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم انجم کوملازمت میں توسیع دینےکافیصلہ۔اگلےسال بھی یونیفارمڈڈی جی آئی ایس آئی رہیں گے۔جبکہ جنرل فیصل نصیر بدستورڈی جی سی رہیں گے۔
سلیم صافی کا کہنا ہے کہ باضابطہ اعلان جلدہوجائے گا۔
— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) September 13, 2023
خیال رہے کہ ان سے قبل پاکستان کے سینئر ترین صحافی و اینکرپرسن کامران خان نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ ڈی جی آئی ایس لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے ایکس(ٹویٹر) پر لکھا کہ باخبر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل کی خدمات میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ جنرل ندیم احمد انجم بطور ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس مزید ایک سال تک عہدے پر فائز رہیں گے۔
As military leadership under General Asim Munir gears up to salvage Pakistan from its worst economic crisis, a surge in terrorism, and respond to very important geopolitical developments, well-informed sources confidently claim that the relevant leadership has decided to extend… pic.twitter.com/0iGfEm0fRJ
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) September 4, 2023
لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی بطور تھری سٹار جنرل میعاد اس ہفتے کے آخر میں ختم ہونے والی تھی۔ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (NDU) کے گریجویٹ لیفٹیننٹ جنرل ندیم نے کنگز کالج لندن سے اپنی ماسٹر ڈگری حاصل کی اور امریکی محکمہ دفاع کے زیر انتظام ایشیا پیسیفک سینٹر فار سیکیورٹی اسٹڈیز (DKI APCSS) میں ایڈوانسڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کورس مکمل کیا۔