اسلام آباد : بابر اعظم ایک ایسے بیٹسمین ہیں جو جب تک کریز پر رہتے ہیں شائقین کو بیٹ کے ہر اسٹروک سے حیرت میں مبتلا کردیتے ہیں ۔
بابر اعظم کے اسٹروک کت علاوہ ان کا کور ڈرائیو بھی بے مثال ہے ۔کور ڈرائیو میں ان کی طاقت سے زیادہ ٹائمنگ نمایاں ہوتی ہے جو دیکھنے والے کو اپنی جانب متوجہ کر لیتی ہے۔
بابر اعظم کے اسی کمال فن کو اب نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان کے فیڈرل بورڈ نے نویں جماعت کی فزکس کے نصاب میں بابراعظم کے کور ڈرائیو کو فزکس کے فارمولے کے سوال کے ساتھ شامل کیا ہے۔
بابر اعظم کے کور ڈرائیو کے بارے میں نصاب میں کنیٹک انرجی کے فارمولے کے تحت سوال شامل کیا گیا ہے
کورڈارئیو کو سوال کے طور پر اس طرح شامل کیا گیا ہے کہ اگر بابر اعظم یہ کور ڈرائیو کھیلتے ہیں تو گیند کس رفتار سے باؤنڈری کی طرف جائے گی؟ اور ٹبالر کو اس کو کور کرنے کیلئے کتنی کنیٹک انرجی درکار ہوگی ؟
واضح رہے انگلینڈ کےسابق کپتان ناصر حسین، پاکستان کے سابق وکٹ کیپر راشد لطیف سمیت انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان بھی بابر اعظم کے کارکردگی کے معترف ہیں ۔ انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے چند ماہ قبل ایک ٹوئٹ میں لکھا تھا ۔" بابر اعظم دی بیسٹ"۔