اسلام آباد :پی آئی اے نے اسلام آباد سے تعلیم کیلئے چین جانے والے طلاباء کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق چین جانے والی پروازوں کے کرایوں میں 10فیصد کمی کی گئی ہے ۔ پی آئی اے دفاتر سے ٹکٹ حاصل کرنیوالے طلبہ کے لیے 22 فیصد رعایت ہوگی ۔
پی آئی اے کے ترجمان کاکہنا ہے کہ طالب علم اب 40 کلو کی بجائے 80 کلو سامان ساتھ لے جا سکیں گے ، پی آئی اے کی اسلام آباد سے چین کے شہروں چینک ڈو اورشیان کے لیے کیلئے ہفتہ وار 2 پروازیں چلائی جارہی ہیں ۔
پی آئی ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے روانہ ہونے والی پروازوں پر کرایوں میں کمی کا اطلاق فوری ہوگا۔