آئی ایم ایف نے ہمیں آڑے ہاتھوں لیا ,شہباز شریف

07:00 PM, 14 Sep, 2022

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے نہ ہونے کی عجہ سے اس نے ہیں آڑے ہاتھوں لیا ۔ 

وکلا کنونشن سے خطاب  میں  وزیراعظم شہباز شریف  کہ کہنا تھا  پاکستان معاشی طور پر دیوالیہ ہونے جارہا تھا۔ مخلوط حکومت کی حکمت  موثر عملی نے ملک کو  دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔

وزیراعظم نے کہا  ہم ڈیڑھ ماہ سے پریشان تھے کہا اشیاء کی قیمتوں میں احضافہ کریں یا نہیں۔ان کا کہنا تھا آئی ایم ایف کے ساتھ پہلی بار معاہدہ نہیں ہوا  ماضی میں آئی ایم ایف کیساتھ معاہدےک ہوتی رہے ہیں لیکن انہوں نے معاہدے کی پاسداری نہیں کی

 انہوں نے کہا اگر  آپ نے شرائط کو نہیں مانا تو پروگرام رک جائے گا۔

    وزیر اعظم شہباز شریف کا سیلاب ردگان کی امداد کے حوالے سے کہنا تھا کہ چار دن پہلے انتونیو گوتریس کے ساتھ سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا ۔ ان لوگوں  کی  زندگی تنگ ہوگئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آج شام سکھر کے راستے  پانی کے 2 ٹرک بلوچستان پہنچیں گے اور اگلے 48 گھنٹے میں 10 ٹن پانی بلوچستان پہنچایا جائے گا۔

مزیدخبریں