لندن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 کی رینکنگ جاری کر دی ہے ۔
تازہ ترین رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں ، دوسرے نمبر پر جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم پہلے سے تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ایشیا کپ 2022 کے دوران ناقص کارکردگی رہی جس کے بعد وہ پہلی پوزیشن سے تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں ۔ اتوار کو ہونے والے فائنل میچ میں بابر اعظم نے 6 گیندوں پر 5 رنز بنائے اور پویلین لوٹ گئے ۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ سے پہلے قومی ٹیم کے کپتان کی کارکردگی بہت اچھی تھی اور امید کی جا رہی تھی کہ اُن کی بہترین بیٹنگ ٹیم کی کامیابی کا باعث بنے گی ۔