اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان اپنے خلاف دہشت گردی کے مقدمے میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق خاتون جج کو دھمکیاں دینے سے متعلق کیس میں عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت کی ہدایت پر ایس ایس پی دفتر میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔
جے آئی ٹی نے مقدمے کی تفتیش کیلئے عمران خان کو طلب کر رکھا تھا، عمران خان ایس ایس پی انویسٹی گیشنز فرحت کاظمی کے روبرو پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔
دہشت گردی کا مقدمہ، عمران خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئے
01:43 PM, 14 Sep, 2022