ملک بھر میں ڈینگی مچھروں کے حملے بڑھ گئے، 658 افراد بخار میں مبتلا

01:25 PM, 14 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: ملک بھر میں ڈینگی مچھروں کے حملے بڑھ گئے ، چوبیس گھنٹوں میں 658 افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے ، جن میں بچے بھی بڑی تعداد میں شامل ہیں ۔

محکمہ صحت کے مطابق کئی شہروں میں ہسپتالوں کے ڈینگی وارڈ بھر چکے ہیں ۔ کراچی سمیت سندھ میں 161 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ صوبے میں اب تک نو افراد ڈینگی سے لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔

خیبرپختونخوا میں 205 افراد ڈینگی بیماریوں کے باعث ہسپتال لائے گئے ہیں ۔ مردان سب سے زیادہ متاثر ہے ، جہاں 100 نئے ڈینگی کیسز سامنے آئے ہیں ۔

اسلام آباد میں بھی ڈینگی کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ جہاں چوبیس گھنٹے میں 128 افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہوئے ہیں ۔ متاثرین کی زیادہ تعداد کا تعلق دیہی علاقوں سے ہے ۔

ادھر ، پنجاب میں چوبیس گھنٹے میں ڈینگی مچھر سے 164 افراد متاثر ہوئے ۔ سب سے زیادہ لاہور سے 67 اور راولپنڈی سے 63 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔

مزیدخبریں