سیلاب زدہ علاقوں میں بیماریوں سے 8 افراد جان کی بازی ہار گئے

01:01 PM, 14 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: سیلاب متاثرین اب بیماریوں سے لقمہ اجل بننے لگے ، سندھ اور بلوچستان میں متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض نے چوبیس گھنٹوں میں آٹھ افراد کی جان لے لی ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مچھر اور مکھیوں کی بہتات ، حبس اور گرمی کے باعث وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں ۔ متاثرہ علاقوں میں گیسٹرو ، ہیضہ ، ملیریا ، ڈینگی ، پیٹ اور جلدی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں ۔

دادو کے علاقوں جوہی ، میہڑ اور خیرپورناتھن شاہ میں تین بچے دم توڑ گئے ۔ پانچ روز میں مرنے والوں کی تعداد پندرہ ہوچکی ہے ۔

ادھر ، کوٹ ڈیجی میں گیسٹرو میں مبتلا دو بچے علاج نہ ہونے سے چل بسے ۔ یہاں بھی سیلاب آنے کے بعد مختلف امراض میں کئی بچوں سمیت پندرہ افراد انتقال کرچکے ہیں ۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیلاب متاثرین وبائی امراض سے نبرد آزما ہیں ۔ جھل مگسی ، نصیرآباد ، صحبت پور اور دیگر علاقوں میں متاثرین مختلف امراض میں متبلا ہیں ۔ چوبیس گھنٹوں میں ملیریا ، گیسٹرو اور دیگر امراض میں مبتلا تین افراد چل بسے ہیں ۔

مزیدخبریں