بوسٹر ویکسین لگوانے والوں کیلئے انتہائی اہم خبر

11:07 PM, 14 Sep, 2021

لندن: عالمی وبا ہے جو ختم ہونے کانام ہی نہیں لے رہی ،ایک لہر ابھی ختم نہیں ہوتی تو دوسری لہر پہلے سے زیادہ خطرناک شکل میں سامنے آ جاتی ہے ایسے میں برطانیہ نے بوسٹر ویکسین لگانے کیلئے کچھ خا ص ہدایات جاری کی ہیں جس میں 50 برس سے زائد عمراور کمزور مدافعتی نظام والے افراد ہی بوسٹر ویکسین لگوا سکیں گے ۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے بہت جلد 50 برس سے زائد عمر کے تمام افراد اور کمزور مدافعتی نظام کے حامل افراد کوبوسٹر ویکسین لگائی جائے گی۔

  بورس جانسن کا کہنا تھا وہ ملک میں مزید پابندیاں اور لاک ڈاؤن لگانے کے حق میں نہیں ہیں۔ اس سے قبل برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید کا کہنا تھا کہ بوسٹر ویکسین اگلے ہفتے سے لگائی جائے گی۔ 

مزیدخبریں