روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے قریبی ساتھیوں میں کورونا کی تشخیص کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔
صدارتی ترجمان کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق صدر پیوٹن کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے لیکن احتیاطی تدابیر کے پیشِ نظر وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔
صدر پیوٹن نے مقامی سطح پر تیارہ کردہ کرونا ویکسین اسپوتنک فائیو کا کورس مکمل کر رکھا ہے۔ انہوں نے رواں برس اپریل میں ویکسین کی دوسری خوراک لی تھی۔