برطانیہ میں موسم خزاں اور سرما میں کورونا وباء سے نمٹنے کےلئے نئے منصوبے کا اعلان

06:42 PM, 14 Sep, 2021

لندن: برطانیہ نے موسم خزاں اور سرما میں کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے نئی حکمت عملی کا اعلان کردیا ۔ 

ہیلتھ سیکرٹری ساجدجاوید نے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 50سال سے زائد عمر کے افراد کو آئندہ ہفتے ‏سے بوسٹر ڈوزلگانے کا آغاز ہو گا، کئیرہومز کے رہائشی اور فرنٹ لائن پرکام کرنے والےبھی بوسٹر لگوائیں۔

ساجدجاوید نے بتایا کہ ہیلتھ، سوشل کئیر ورکرز بھی بوسٹرلگوانےکےاہل ہوں گے، فائزرویکسین بوسٹر کے طور پر ‏لگائی جائےگی جب کہ متبادل کےطور پر موڈرناکی نصف ڈوزبھی دی جاسکتی ہے ویکسین کی دوسری ڈوز کے 6 ‏مہینے بعد بوسٹر ڈوز لگےگی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے اقدامات کا این ایچ ایس کو دباؤ سے بچانا ہے اس وقت اموات کی شرح کم ہےلیکن ‏ہمیں اب بھی محتاط رہنا ہو گا لاک ڈاؤن لگائے بغیر وائرس کو پھیلنےسے روکنا چاہتے ہیں انگلینڈمیں قرنطینہ ‏کرنے والوں کی مالی امداد کا سلسلہ جاری رہےگا۔

مزیدخبریں