افغان حکومت نے طورخم سے پیدل آمدورفت بحال کردی

افغان حکومت نے طورخم سے پیدل آمدورفت بحال کردی

کابل : افغان حکومت نے طورخم سرحدی گزرگاہ کے راستے پیدل آمدورفت کو بحال کردیا۔

طالبان کے حکومت کے قیام کے بعد افغان بارڈر پولیس نے طورخم کے راستے پیدل آمدورفت آج  بحال کردی ہے۔ پیدل راستہ بحال ہونے سے افغانستان سے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی شروع ہوگئی ہے جبکہ افغان شہریوں کو بھی وطن واپس جانے کی اجازت مل گئی۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ طورخم سرحدی گزرگاہ کورونا ایس او پیز کے مطابق بحال ہے۔ این سی اوسی کے 16 جون فیصلے کے مطابق افغانستان سے پاکستانی شہری واپس آسکتے ہیں۔ طورخم سرحد کو گزشتہ روز افغان بارڈر پولیس نے پیدل آمدورفت کےلئے بند کردیا تھا۔