پاکستان میں آئندہ سال 5G ٹیکنالوجی متعارف کرا دی جائے گی: فواد چوہدری

03:44 PM, 14 Sep, 2021

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پاکستان میں اگلے سال فائیو جی ٹیکنالوجی کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دور دراز علاقوں میں مواصلاتی نظام رائج کرنا وزیراعظم کا عزم ہے۔ 
وفاقی وزیر اطلاعات نے کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ویب سائٹ کی ہیکنگ کی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں اور زیادہ تر ڈیٹا محفوظ رہنے کا انکشاف ہوا ہے، حکومت اب ایک ڈیٹا پروٹیکشن کمپنی کی خدمات حاصل کر رہی ہے جو ایف بی آر کے ڈیٹا کی سیکیورٹی کو بہتر بنائیں گے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر امین الحق نے کابینہ کو بتایا ہے کہ رواں سال پاکستان کی ویب سائٹس پر 10 لاکھ سائبر حملے ہوئے ہیں جبکہ اس سے قبل بین الاقوامی اخبار نے رپورٹ کیا تھا کہ بھارت نے اسرائیلی کمپنی کے ساتھ مل کر پاکستان کے اہم موبائل فونز کے واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش کی تھی۔
وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا کہ ٹیلی کام سیکٹر میں ترقی سے متعلق امور پر بھی بات چیت ہوئی ہے اور دور دراز علاقوں میں مواصلاتی نظام رائج کرناوزیراعظم کاعزم ہے، کابینہ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی گئی ہے جبکہ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلے میں ترمیم کی اجازت دیدی ہے ۔ 

مزیدخبریں