اداکار عدیل چوہدری اور سحر خان حادثے سے بچ گئے

03:21 PM, 14 Sep, 2021

لاہور: پاکستان کے معروف اداکار عدیل چوہدری اور سحر خان شوٹنگ کے دوران حادثے سے بال بال بچ گئے ۔

انسٹاگرام پر اداکار عدیل چوہدری کی جانب سے حال ہی میں ڈرامے کے سیٹ پر بنائی گئی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں عدیل چوہدری کے ہمراہ اداکارہ سحر خان کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

   واقعہ دراصل اداکاروں کے آنے والے ڈرامہ سیریل کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا، ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ اداکار عدیل چوہدری ایک  گھر کے باہر بائیک پر بیٹھے سحر خان کے منتظر ہیں،  اداکارہ کے بائیک پر بیٹھتے ہی عدیل چوہدری جب بائیک کو اسٹارٹ کرتے ہیں تو بائیک ان کے کنٹرول سے باہر ہوکر دیوار میں جالگتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بائیک کا کنٹرول کھوتے ہی اداکارہ سحر خان نے چلتی بائیک سے چھلانگ لگادی۔

اداکاروں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں