لاہور: پاکستان کے معروف اداکار عدیل چوہدری اور سحر خان شوٹنگ کے دوران حادثے سے بال بال بچ گئے ۔
انسٹاگرام پر اداکار عدیل چوہدری کی جانب سے حال ہی میں ڈرامے کے سیٹ پر بنائی گئی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں عدیل چوہدری کے ہمراہ اداکارہ سحر خان کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
واقعہ دراصل اداکاروں کے آنے والے ڈرامہ سیریل کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا، ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ اداکار عدیل چوہدری ایک گھر کے باہر بائیک پر بیٹھے سحر خان کے منتظر ہیں، اداکارہ کے بائیک پر بیٹھتے ہی عدیل چوہدری جب بائیک کو اسٹارٹ کرتے ہیں تو بائیک ان کے کنٹرول سے باہر ہوکر دیوار میں جالگتی ہے۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بائیک کا کنٹرول کھوتے ہی اداکارہ سحر خان نے چلتی بائیک سے چھلانگ لگادی۔
اداکاروں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔