دن دیہاڑے پٹرول پمپ پر کھڑی خاتون کو کار سوار افراد اٹھا کر لے گئے

02:37 PM, 14 Sep, 2021

سیالکوٹ : پٹرول پمپ سے خاتون کو سرعام چار افراد گاڑی میں اغو ا کرکے لے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں موٹرسائیکل پرسوار خاتون کا شوہر پٹرول پمپ پر پٹرول ڈلوانے کے لئے گیا ۔ خاتون پٹرول پمپ پر ایک طرف کھڑی تھی کہ اچانک ایک کار پٹرول پمپ پر آکر رکی ۔ مشکوک کار سے چار افراد باہر نکلے اور خاتون کو گھسیٹتے ہوئے کا ر میں بٹھا کر ساتھ لے گئے ۔

متاثرہ خاتون نے پولیس  کو بتایا کہ کار سوار افراد نے شراب پی رکھی تھی ۔ مشکوک افراد نے اس کو ویرانے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد وہ اس کو اکبر آباد چوک میں چھوڑ کر چلے گئے ۔ 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہم نے مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم واقعہ مشکوک ہے تفتیش کے بعد حالات سامنے آئیں گے ۔

پولیس کے مطابق خاتون کا میڈیکل چیک اپ کرایا جارہا ہے ۔ 

مزیدخبریں