امریکا او ر اقوام متحدہ کا افغانستان کے لئے امداد کا اعلان

12:50 PM, 14 Sep, 2021

واشنگٹن : امریکا نے افغانستان حکومت کی مدد کے لئے 64 ملین ڈالر مدد کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق امریکا نے افغانستان میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 64 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے یہ امداد انسانی بہتری کے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی ۔

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھمامپسن گرینڈ فیلڈ نے  کہا ہے کہ افغانستان میں صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ گرین فیلڈ نے جینیوا میں افغانستان پر منعقدہ اجلاس میں افغانستان کے حالات پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ امریکی امداد سے کئی مسائل کم کرنے میں مدد ملے گی ۔ 

دوسری طرف اقوام متحدہ نے بھی افغانستان میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دو کروڑ امریکی ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔ جنرل سکریٹری اینتونیو گتاریس نے کہا کہ جنگ سے متاثرہ ملک میں لوگ دہائیوں کے درد اور عدم تحفظ کے بعد شاید اپنے سب سے خطرناک وقت کا سامنا کر رہے ہیں۔ بین الاقوامی برادری کے لئے اب ان کے ساتھ کھڑا ہونے کا وقت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کے لوگوں کو کھانا، دوا، طبی خدمات، صاف ستھرا پانی، صٖفائی ستھرائی اور تحفظ کی فوری ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ طالبان کے کنٹرول حاصل کرنے کے بعد پیدا ہونے والے معاشی بحران کے نتیجے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین بے گھر افراد کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے کابل پہنچ گئے ہیں۔ یو این ہائی کمشنر فلیپو گرانڈی نے کہا ہے کہ افغانستان کے لیے امداد کی ضرورت ہے، 35 لاکھ بے گھرافراد کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

مزیدخبریں