اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے تعلیمی اداروں میں یکم اکتوبر تک چھٹیوں کی خبروں کی تردید کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں این سی او سی نے کہا کہ یکم اکتوبر تک تعلیمی اداروں کی بندش کی خبریں جھوٹی ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے تعلیمی ادارے 15 ستمبر تک بند ہیں، اس حوالے سے نظر ثانی کے متعلق مزید کوئی بھی فیصلہ آفیشل ذرائع کے ذریعے جاری کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے زیر صدارت ہونے والے ایک اہم اجلاس میں دسویں اور بارہویں جماعت کے تمام طلبہ کو پاس کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اجلاس میں پروموشن پالیسی، یکساں قومی نصاب کے نفاذ، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری کے سال میں دو امتحانات، نئے تعلیمی سال کا آغاز اور ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
In the IPEMC it was also decided that to calculate numbers in compulsory subjects the average of elective subjects will be taken. However to facilitate students all those who fail in any subject will be given 33% marks to for the purpose of computing averages.
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) September 13, 2021
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے ذریعے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے بارے میں بتایا کہ فیصلہ ہوا ہے کہ لازمی مضامین کے نمبرز اختیاری مضمونوں کے اوسط نمبروں پر دیے جائیں گے لیکن ایسے طلبہ وطالبات جو فیل ہونگے انہیں 33 فیصد نمبر دے کر ان کے نمبروں سے اوسط نکالی جائے گی۔
شفقت محمود نے کہا کہ بورڈز کے امتحانات آئندہ سال 2022ء مئی اور جون میں ہوں گے جبکہ اگلا تعلیمی سال 22 اگست سے شروع ہوگا۔
The education ministers decided that every effort will be made to ensure that the entire syllabus for all classes is completed by April/May. Thus there will be no smart syllabus. Exam will be from the entire syllabus https://t.co/AX0TwVs0i8
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) September 13, 2021
ان کا کہنا تھا کہ او اور اے لیول کے امتحان شیڈول کے تحت ہی ہونگے جبکہ یونیورسٹیاں امتحانات کیلئے اپنا شیڈول خود بنائیں گی۔
وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ صوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام کلاسوں کا نصاب آئندہ سال اپریل اور مئی تک مکمل کرنے کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ اس کے تحت امتحانات لیے جائیں۔
The education ministers decided that every effort will be made to ensure that the entire syllabus for all classes is completed by April/May. Thus there will be no smart syllabus. Exam will be from the entire syllabus https://t.co/AX0TwVs0i8
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) September 13, 2021
ان کا کہنا تھا کہ تمام وزرائے تعلیم کا خیال تھا کہ شعبہ تعلیم میں بڑے پیمانے پر کورونا کی ویکسی نیشن کے بعد تعلیمی اداروں کو جلد کھول دینا چاہیے تاکہ بچوں کے ایجوکیشن کے نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے، اس حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سامنے تجاویز رکھی جائیں گی۔