آئی فون 13 کی خصوصیات سامنے آ گئیں  

09:33 AM, 14 Sep, 2021

کیلیفورنیا: امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل جلد ہی اپنے نئے آئی فونز پیش کرنے جا رہی ہے۔ کہا جا رہا ہے صارفین کے دیرینہ خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے ان فونز میں سٹوریج کا مسئلہ حل کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل رواں سال چار نئے آئی فون کو صارفین کیلئے پیش کرے گی۔ ان آئی فونز میں 13 پرو میکس، آئی فون3 1 پرو، آئی فون 13 اور آئی فون 13 منی شامل ہونگے۔

ایسی خبریں بھی زیر گردش ہیں کہ ایپل نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اپنے نئے آئی فونز میں ایسا نیا فیچر ڈالا ہے جس سے سیٹیلائٹ کال سپورٹ ہو گی لیکن خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ فیچر صرف ایمرجنسی کیلئے مخصوص ہوگا۔

آئی فونز 13 کی سیریز میں ایک نیا اور جدید کیمرہ بھی نصب کیا گیا ہے، اس کی بیٹری ٹائمنگ بھی شاندار ہوگی جبکہ پراسیسر اے 15 ہوگا۔

آئی فون 13 اور آئی فون 13 منی میں 512 جی بی سٹوریج کا آپشن ہوگا۔ تاہم ان دونوں فونز کی سٹوریج چونسٹھ جی بی کی بجائے 128 جی بی سے سٹارٹ ہوگی۔

خیال رہے کہ ایپل نے اس سے قبل کبھی بھی اپنے کسی فون میں اتنی زیادہ سٹوریج نہیں دی کیونکہ ایپل کے موبائل فونز میں ایس ڈی کارڈ سپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے صارفین صرف کلاؤڈ سٹوریج اور فون میں دی گئی سٹوریج پر ہی انحصار کرتے ہیں۔

مزیدخبریں