عالمی وبا کوروناوائرس کے باعث دنیا میں 2 کروڑ 91 لاکھ 89 ہزار 605 افراد متاثر اور 9 لاکھ 28 ہزار 333 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 2 کروڑ 10 لاکھ 31 ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہوئے اور اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 72 لاکھ 29 ہزار 511 رہ گئی ہے۔
امریکہ میں کورونا مریضوں کی تعداد 67 لاکھ 8 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید336 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ امریکہ میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 98 ہزار520 ہو گئی ہے۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 48 لاکھ 46 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ بھارت میں مزید ایک ہزار 76 افراد ہلاک ہونے سے اموات کی مجموعی تعداد 79 ہزار 754 ہوگئی ہے۔برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 43 لاکھ 30 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 351 افراد ہلاک ہوئے اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار 663 ہوگئی ہے۔
روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 10 لاکھ 62 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 578 ہو گئی ہے۔پیرو میں بھی 7 لاکھ 29 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 30 ہزار 710 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چھٹے نمبر پر ہے جہاں 22 ہزار 924 اموات ہوئی ہیں جبکہ 7 لاکھ 29 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہزار 447 ہو گئی ہے جبکہ 6 لاکھ 49 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 6 لاکھ 68 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 70 ہزار 821 اموات ہوئی ہیں۔
کوروناوائرس کا پہلا کیس17 نومبر 2019 کو رپورٹ ہوا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوگئی۔دنیا بھر میں 20 مئی کو کورونا کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی جب کہ 27 جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔ 22 جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی۔ دنیا بھر میں 9 اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد تھی۔