اسلام آباد :اداکار ہ نیمل خاور نے کہا کہ ہمارا معاشرہ اخلاقی اقدار کھو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جہلم میں بچی کے ساتھ امام مسجد کی زیادتی، موٹر وے واقعہ اور ماورہ کو زیادتی کرنے کے بعد جلا دینا ، ان تمام واقعات میں روز بروزاضافہ ہورہا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر دن ہم سب کے دلوں میں خوف سوار ہے کہ کوئی بری خبر سننے کو نہ مل جائے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کب تک چلے گا اور ہم مسلمان کس طرف جارہے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہاکہ انہیں اس دن کا انتظار رہے گا جب وہ خواتین کو ملک میں محفوظ تصور کریں گی۔